SOCAIL MEDIA

  • سوشل میڈیا
    سوشل میڈیا ایک ایسا آلہ جس کے ذریعے دنیا کے کونے کونے سے ہمارا رابطہ کرنا بہت آسان ہو چکا ہے. پرانے دور میں لوگ صرف ٹی وی دیکھ سکتے تھے اور ٹی وی سے ان کو مختلف معلومات مل جاتی تھی لیکن 
    آج کے اس دور میں ہر شخص سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے سوشل میڈیا کے ذریعے ہم کسی بھی ملک میں رشتہ داروں سے آسانی سے منٹوں میں رابطہ کر سکتے ہیں نہ صرف رابطہ بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہم ہر خبر سے باخبر ہو سکتے ہیں سوشل میڈیا آج کل کے دور میں بہت اہمیت کا حامل ہے. ہم سب فیس بوک واٹس ایپ ٹویٹر گوگل وغیرہ روزانہ استعمال کرتے ہیں. سوشل میڈیا کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں جن کو مدنظر رکھنا ضروری ھے.
    ہمیں سوشل میڈیا اپنوں سے رابطے برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے نہ کہ ہم جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو پریشان کریں. ہمیں سوشل میڈیا کا استعمال کسی بھی قسم کی بد امنی یا فحاشی پھیلانے کے لیے نہیں کرنا چاہیے. ہمیں سوشل میڈیا سے ایسی معلومات لینی چاہیے جو ہماری زندگی میں فائدہ مند ثابت ہو. سوشل میڈیا کے بے جا استعمال کی وجہ سے نوجوان نسل اپنا وقت ضائع کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے سکتے. سوشل میڈیا کے استعمال کی وجہ سے لوگ اپنے والدین بہن بھائی رشتداروں کو وقت نہیں دے سکتے. ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے حق و صداقت کی چیزیں شئیر کرنی چاہیے جس سے ہمیں بھی فائدہ ہو
0 comments