پاکستان سپر لیگ

  • سری لنکا کی ٹیم پر اٹیک ہونے کے بعد دنیا کرکٹ کے راستے پاکستان میں بند ہوں گے کوئی بھی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہ تھیں ایک ایسا ماحول بنا تھا پاکستان کی کرکٹ تباہ ہورہی تھی جو ٹیم ایک وقت میں دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک تھی مسلسل ناکامیوں کی وہ ٹیم نیچے اتی جا رہی تھی یہ ایک ایسا وقت تھا پاکستان کرکٹ بورڈ پر جس میں وہ ہر طرف سے مشکلات کا شکار تھا پاکستان میں چند ہی چیزیں ایسی ہیں جن کو پاکستانی عوام بہت پسند کرتی ہے ان میں سے ایک کرکٹ ہے اس مشکل وقت میں پی سی بی نے پی ایس ایل کو لانچ کیا پاکستان سوپر لیگ کا پہلا ایڈیشن بہت کامیاب رہا پاکستان سوپر لیگ نے نہ صرف کرکٹ بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اس کے ساتھ بہت ٹیلنٹڈ پلیئرز پاکستان کو دیے شاداب خان فہیم اشرف حسن علی جیسے سٹار کرکٹرز سامنے آئے پاکستان سپر لیگ دنیا بھر میں مشہور ہوئی دنیا کرکٹ کے بڑے بڑے پاکستان سپر لیگ کھیل رہے ہیں پاکستان سپر لیگ آج کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ نے نہ صرف کرکٹ بلکہ دوسرے سپورٹس کو بھی پروموٹ کیا جیسے کہ فٹ بال کبڈی اور اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ نے ٹیلنٹ ہنٹ پراگرام منعقد کیے جس سے ایمرجنگ پلیئرز سامنے آئے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے نوجوان پلیئرز کو ایک نیا جوش و جذبہ ملا اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کے اس نئے ایڈیشن میں اعلان ہوا ہے اس دفعہ سارے میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے