ہاسٹل لائف

  •  
    ہاسٹل میں زندگی گزارنا بھی عجیب ہوتا ہیں۔ہاسٹل میں زندگی گزارنے کا اپنا ایک مزہ بھی ہوتا ہے۔ہاسٹل میں زندگی مختلف ہوتی ہیں جو کہ ہم گھر میں گزارتے ہیں اُس سے ۔کیونکہ گھر میں ہمارے ساتھ اپنے گھر والے ہوتے ہیں مطلب امی ابو بہن بھائی ہوتے ہیں۔اور ہوسٹل کی زندگی میں یہاں پہ ہم مختلف لوگوں سے ملتے ہیں جن کے بیکگراؤنڈ مختلف ہوتے ہیں۔ان لوگوں کا زندگی گزارنے کا طریقہ الگ ہوتا ہے اور ہر ایک کا اٹھنا بیٹھنا الگ ہوتا ہے اور ان لوگوں کا رویہ ہم سے الگ ہوتا ہے آپ کے ساتھ ہوسکتے ہیں کوئی خیبرپختونخوا کا  آدمی پنجاب اور سندھ , بلوچستان , کا ہوسکتا ہے
    اور اس طرح ہر ایک کا زبان مختلف ہوتے ہیں۔ ہر ایک کا زندگی گزارنے کا انداز الگ ہوتا ہے۔اور میرے خیال سے کہ جب ہم مختلف ماحول کے لوگوں سے ملتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا ہے اور ان کے ساتھ رہے کے ایک اچھی زندگی گزارتے ہیں۔ میرے خیال سے یہی ہے زندگی کی اصل ایک خوبصورتی جو کہ ہم دوسروں کے ساتھ گزارتے ہیں۔پہلے تو اس کے ساتھ مل کے ذرا مشکل ہوتا ہے ٹائم گزارنا پھر آہستہ آہستہ وہ اتنی دل کے قریب ہو جاتے ہیں کہ دل جانے نہیں چاہتا پھر کہیں اور۔
    ہاسٹل میں آدمی اپنے آپ پر ڈیپینڈ کرتا ہے کہ اُس کو ہر چیز کا خیال خود رکھنا پڑتا ہے۔بیماری کا خیال رکھنا اس طرح باہر جاتی ہوئی اپنا خیال رکھنا اپنی پڑھائی کا  اور دوسری بات یہ ہے کہ گھر سے جتنے پیسے آپ کو بیچتے ہیں۔ ایک مہینے کے لئے اس پیسوں کو ایک مہینے کے لئے بچا کے رکھنا یہ ایک بڑی ذمہ داری  ہے کہ آپ اس کو کس طرح کنٹرول کرتے ہو اور آپ اس خرچ کو کس طرح خرچ کرتے ہو۔اس طرح جب ہم ہوسٹل میں بیمار ہوتے ہیں۔یہاں پر آپ کے ساتھ گھر والے تو ہوتی نہیں تو آپ کو خود اپنا خیال رکھنا ہوتا ہے۔
     ہوسٹل کی زندگی ایک طرف سے سخت بھی بہت ہوتی ہے۔کیونکہ ہاسٹل میں آپ کو خود کام کرنا ہوتا ہے مطلب صبح ٹائم سے اٹھنا نماز پڑھنے کے لیے اور اس کے بعد یونیورسٹی جانا۔یونیورسٹی سے آنے کے بعد اپنے لئے کھانا تیار کرنا۔ اور اپنے کپڑوں کو  دھو لینا اور پھر اّس کو پریس کرنا, اپنے لیے کھانا بنانا۔ اس طرح بہت سارے کام ہوتے ہیں جو کہ ہوسٹل کی زندگی میں آپ کو خود  کرنا پڑتا ہے۔ میرے خیال سے یہاں سے انسان سیکھتا ہے کام کرنا خاص طورپر مرد حضرات یہاں سے سیکھے جاتے ہیں۔ اور باقی کچھ ایسے ہاسٹل بھی ہوتے ہیں جہاں کھانا پینا سب کچھ آپ کو تیار مل جاتا ہے کپڑے دھو لینا یہ سب کو مل جاتے ہیں ہیں صرف آپ کو کپڑے پریس کرنے ہوتے ہیں۔
    اور دوسری طرف سے ہاسٹل لائف مزیدار بھی ہوتا ہے اور مزدر کیوں ہوتی ہیں۔کیونکہ یہاں پر ہم اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں جو دل چاہے ہم کر سکتے ہیں۔اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانا کھیل کھلنے کے لئے اور مووی دیکھنے کے لیے ۔مطلب اپنے دوستوں کے ساتھ خوب انجوائے کر سکتے ہیں۔میرے اندازے کے مطابق کچھ چیزیں ایسے ہوتے ہیں جو کہ پڑھنے سے نہیں بلکہ وہ ہم انسان ایک اچھے ماحول سے سیکھ جاتے ہیں۔ہاسٹل زندگی میں ہم گھر والوں کے بغیر رہنا۔دوسرے لوگوں کے ساتھ اٹھنا , بیٹھنا ہوتا ہے ہاسٹل میں۔یہ سب کچھ ہم سیکھتے ہیں۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہاسٹل میں آپ کے ساتھ ایک  رومیٹ ہوتا ہے۔ جس میں آپ کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اگر ایک بیمار ہو جاتا ہے تو دوسرے کو چاہیے کہ اسکا خیال رکھنا چاہیے۔بلکہ ایک عام سی بات ہے کہ انسان چاہے جس ماحول میں موجود ہو اس کو اپنے دوست کی ضرورت ہوتی ہے اور اس طرح اچھے برے لوگ تو ہر جگہ موجود ہوتے ہیں لیکن ہمیں اچھی کے ساتھ اچھے اور بُرا کے ساتھ بھی اچھا رہنا چاہیے۔اس لے اپنے دوست بناتے وقت خاص احتیاط کریں۔کوشش کرو کہ آپ کا اچھے لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا ہو آپ کے دوستوں کو آپ کی پرسنالٹی پر بہت مطلب کافی حد تک اسر پڑتا ہے۔مجھے تو ہاسٹل لائف انجوائے کرنے کا موقع ملا کبھی کبھار بور بھی ہو جاتا ہوں لیکن کوشش کرتا ہوں کہ خوش رہو اس ماحول میں اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ۔جب میں فاسٹ ٹائم گھر سے نکلا تھا۔جب میں ہاسٹل لائف میں آیا۔بہت مشکل لگا رہا تھا۔ کہ میں چار سال ہوسٹل میں کیسے گزاروں گا۔اور اب اللہ کا شکر ہے میں دو سال گزر چکا ہو شروعات میں مشکل ہوتا ہے جب آپ جاتے ہو کہیں اور جگہ پر اکیلے میں رہنا بہت مشکل ہوتا ہے پر آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔میں نے بھی مشکلات کا سامنا کیا تھا لیکن اللہ کا شکر ہے۔
    اب میرے دو سال گزر چکے ہیں ہوسٹل میں اب مجھے اچھا لگتا ہے۔یہ بھی میری زندگی میں ایک یادگار رہ جائیں گی۔
     
     
0 comments