بل گیٹس کی سابق بیوی نے جزیرہ دو کروڑ ڈالر یومیہ کرائے پرلیا، م

  • بل گیٹس کی سابق بیوی نے جزیرہ دو کروڑ ڈالر یومیہ کرائے پر لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملینڈا گیٹس نے ایک جزیرہ ایک لاکھ 32 ہزار ڈالر یعنی کہ پاکستانی دو کروڑ روپے فی رات کرائے پر لیا ہے۔تاکہ وہ بل گیٹس کے ساتھ 27 برس پر محیط شادی کے خاتمے کے بعد میڈیا کی نظروں سے دور رہ سکیں۔طویل عرصہ ایک ساتھ رہنے والے جوڑے نے پیر کو علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سوچ بچار اور اپنے تعلق پر محنت کے بعد ہم نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق جوڑے نے مارچ میں ہی علحیدگی کا فیصلہ کر لیا تھا اور اس وقت میلنڈا نے ویسٹ انڈیز میں گرینیڈا کے قریب کیلونی جزیرہ کرائے پر لے لیا تھا۔

     

     
     
     
     

    اس منصوبے کا مقصد یہ تھا کہ میلنڈا اپنے تین بچوں اور اور بچوں کے ساتھی اس جزیرے پر رہ سکیں تاہم بل گیٹس کو مبینہ طور پر یہاں آنے کی دعوت نہیں دی گئی۔یہ جزیرہ 80 ایکڑ پر مشتمل ہے اور اس میں 25 شاندار سویٹ اور کاٹیج ہیں۔

     

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان نے زیادہ تر ملنڈا کا ساتھ دیا ہے اور یہ علحیدگی خوشگوار نہیں تھی۔جس دن جوڑے نے طلاق کے ارادے کا اعلان کیا اسی دن بل گیٹس کی انویسٹمنٹ فرم نے ملینڈا کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 80 کروڑ روپے منتقل کیے۔خیال رہے کہ ہ بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میں علحیدگی ہو چکی ہے،بل اور میلنڈا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ اب ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔

     

    انہوں نے کہا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں شاندار زندگی گزاری اور 3 بچوں کو پروان چڑھایا۔ ایک ایسی فاونڈیشن بنائی جو پور ی دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔ بل اور میلنڈا نے اعلان کیا کہ علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے مل کر چلاتے رہیں گے۔خیال رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی ملاقات 1980 کی دہائی میں وقت ہوئی تھی۔میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں۔ 27 برس قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں۔