چٹان

  • اس دنيا ميں جب بھی کسی ننھی جان آتی ہے تو وہ اپنے ساتھ خوشياں اور بہاريں لے کر آتی ہے اور اس کی پھول جيسی مسکراہٹ سے پورا آنگن جگمگا اٹھتا ہے۔ اس کے ننھے ننھے ميں صرف کھلونے ہوتے ہيں۔ وہ اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے اس گھر کی ديواروں کو پکڑ کر چلنا سکھاتا ہے تاکہ وہ بھاگ سکے۔ آگے بڑھتا ہوا وقت اسے اس بات کا احساس بھی نہيں ہونے ديتا کہ یہ اک نازک سی کلی سے کھل کر ايک خوبصورت پھول بن جاتا ہے۔ کل تک گھر کی ديواروں کے سہارے چلنے والا يہ بچہ آج ايک فوجی بن کر اس گھر کی حفاظت کرتا ہے ۔ جسے ہم ملک کہتے ہيں ۔ اس کے ہاتھوں ميں اب بھی کھلونے ہوتے ہيں مگر دل بہلانے والے نہيں جان لينے والے وقت نا صرف ان کے کھلونے اور محافظ بدلتا ہے بلکہ انکی سوچ احساس و جذبات سب بدل ديتا ہے۔ سارا لفظوں ميں کہے تو يہ غلط نہيں ہوگا کہ وقت انھيں ايک پھول سے چٹان بنا ديتا ہے۔ ايسا چٹان جس سے ٹکر کر ہر چيز چور چور ہو جاتی ہے۔ اور اگر يہ چٹان ٹوٹ بھی جائے تو اپنے ساتھ ساتھ کہيں طوفان بہانے جاتی ہے۔