ہم زندہ قوم ہیں

  •  

    آج کل ہماری آزادی وخودمختاری کوغیر روایتی جنگی حالات کے باعث خطرناک نتائج کاسامنا ہےجس میں دہشت گردی کے زریعے پاکستان کو غیر مستحکم معاشرہ و ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہےگزشتہ ہفتے  ملک کے چاروں صوبوں میں ظلم و ستم برپا کرکے بے گناہ لوگو ں کا خون بہایا گیا دہشت گردی اور خودکش حملوں کی بزدلانہ وارداتیں کر کے پاکستانی عوام کو مایوس کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ خود کش حملوں میں سرگرم عمل دہشت گردوں کو  بھارت اور دیگر دشمن ممالک کی سرپرستی حاصل ہےمگر وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے اوریہ قوم دشمن کے بزدلانہ کار وائیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہےیہ قوم  دشمن کے ناپاک حرکات سے  ڈرنے والے نہیں ہے یہ قوم دہشت گردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینک دے گی ۔پچھلےکئی برس سے اس قوم پر آفتیں ٹوٹی ہیں مگر یہ ثابت قدم رہی اور آئندہ بھی دشمن کے بزدلانہ کاروائیوں  کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی دشمن  ہمارے ارادوں، ہماری نیتوں اور حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا بحیثیت قوم پاکستانی یہ چاہتے ہیں کہ زمین پر فساد برپا کرنے،بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنےاور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے بدبخت عناصرکو نشانِ عبرت بنایا جائے یہ عوام بلا امتیاز دہشت گردوں کی سرکوبی کا مطالبہ کرتی ہے یہ قوم سرزمینِ پاکستان کو پھر سے امن و آشتی اور خوشحالی  کا گہوارہ بنانا چاہتی ہےیہ قوم دہشت گردوں کیخلاف بے رحم اور بے لاگ آپریشن کی پرزور اپیل کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادتوں کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتی ہے اور دہشت گردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کے افسران‘ جوانوں اور عوام اور دیگر شہداء سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔