ایک دن پنڈی اسٹیشن میں

  • ایک دن پنڈی اسٹیشن میں

     

     ستمبر کی صبح ہم رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء صدر ریلوے اسٹیشن راولپندی کے کیے روانہ ہوئے۔ کیونکہ ہمیں ائی ایس پی آر کر جانب سے ٹاسک دیاگیا تھا کہ وہاں جاکر آپ نے ٹرین کو کور کرنا ہے۔ اس ٹرین کی خاص بات یہ تھی کہ ۱۹۲۷ سے یہ ٹرین چلی آرہی ہے اور اس ٹرین کو رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء اور این ایل سی کے تعاون سے  تیار کیا گیا تھا۔ جس پر ہمارے شہید نوجوان بہادر سپاہیوں کی تصویریں لگائی گئی تھیں۔ اس موقع پر لوگوں کا جوش دیکھنے والا تھا کیونکہ سب لوگ اپنے شہید بھائیوں کی یاد میں اس ٹرن کو کرچی روانہ کرنے کے لیے جمع تھے۔ ان لوگوں کے انٹرویو لینے کے بعد ہمیں سمجھ آئی یہ قوم اس ملک پاکستان کے سپاہیوں اور ملک پاکستان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ان لمحات کو ہم نے کیمرے کی آنکھ سے اپنے پاس سیف کر لیا ہے کیونکہ یہ دن کبھی بُولایا جا سکتا۔