ہم کسی سے کم نہیں

  • آج کے دور میں جہاں ہر شخص اس بات کا گلہ کرتا نظر آتا ہے کہ عورتوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے اور ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ آگے بڑھیں ، اپنے پیروں پر کھڑی ہو کر دنیا کا سامنا کریں ،وہیں ہماری پولیس فورس میں شامل خواتین اس بات کی ترجمان ہیں کہ خواتین کسی بھی لحاظ سے مردوں سے کم نہیں وہ اتنی اہلیت رکھتی ہیں کہ مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو سکیں ۔ وہ ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھال سکتی ہیں۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے نیشنل پولیس ایکسپو 2018 میں خواتین کی شرکت و نمائندگی نے اس بات کو ثابت کر دکھایا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں۔ وردیوں میں ملبوس باوقار، با اعتماد خواتین سب کے لئے اس بات کا سبق ہیں کہ ہمت کرے انساں تو کیا کچھ نہیں ہو سکتا۔ مجھے اس بات نے نہایت اطمینان بخشا کہ اب ہماری خواتین نے بھی اپنی اصل ہمت کو پہچان لیا ہے اور وہ ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے لئے تیار ہیں۔