Kashmir Competition

  • مجھے اس پار وادی میں جانا ھے ظلم کی چکی میں پسنے والوں کو دشمن سے نہتے لڑنے والوں کو کچھ مرہم زخموں پر لگانا ھے مجھے اس پار وادی میں جانا ھے مجھے اس پار وادی میں جانا ھے ان جلتے گھروں مسجدوں کو ان اجڑی دہکتی وادیوں کو حسیں بستیوں کو پھر سے بسانا ھے مضبوط تعمیر نو کروانا ھے مجھے اس پار وادی میں جانا ھے مجھے اس پار وادی میں جانا ھے وہ خون کی ندیاں کیسی ہیں؟ کیا رنگ ان کا ہمیں سا ھے ؟ کیا وہ بھی کبھی ہم سا ہنستے ہیں؟ کیا سسکیاں بھی وہ لیتے ہیں؟ کیا روتے ہیں جب الشے کندھوں پر اٹھاتے ہیں ؟ کیا بہنیں آہیں سسکیاں بھرتی ہیں جب بھائی جدا ان سے ہوتے ہیں؟ کیا روز کا ھے دستور وہاں؟ ہاں، روز کا ھے دستور وہاں ۔ ہیں بچے بوڑھے مجبور وہاں جہاں گردنیں کٹتی لٹکتی ہیں۔ اور خون کی ندیاں بہتی ہیں یوں سنہری داستانیں بنتی ہیں مجھے اس پار وادی میں جانا ھے مجھے اس پار وادی میں جانا ھے وہ آزادی کے ہیں متوالے بس دین کے ہیں رکھوالے بس رب کے ہیں حوالے بس پاک وطن کے ہیں جیالے بس کچھ شہیدوں کا پتہ لگانا ھے غازیوں کے عزم کو بڑھانا ھے جہد مسلسل کا سبق پڑھانا ھے آزادی کی امنگوں کو پھیالنا ھے مجھے اس پار وادی میں جانا ھے مجھے اس پار وادی میں جانا ھے مجھے زندگی کا میسر ہر سکوں یہاں میں دن رات موج سے جیتا ہوں خود اپنی مرضی سے اٹھتا ہوں اپنی مرضی سے سوتا ہوں بس کھانا پینا، جینا ، بس؟ کیا جینے کا ھے یہ مقصد، بس؟ نہیں، مجھے حقیقت کی دنیا میں جانا ھے۔۔۔ کچھ اپنے تن پر بھی گھاؤ لگانا ھے اور من کو بھی تو سمجھانا ھے مجھے اس پار وادی میں جانا ھے مجھے اس پار وادی میں جانا ھے Aniqa Saeed MS Biomedical sciences, SMME, NUST

0 comments